نئى دہلى، 6 جنورى (يوا ين آئى) تعليم ہى سماجى، معاشى اور معاشرتى کى واحد کنجى ہے اس کے حصول کے بغير مسلمانوں کے آگے بڑھنے کا تصور بھى ناممکن ہے۔ يہ بات کل رات ايک استقباليہ تقريب ميں بہار کے ضلع ارريہ کے ايم ايل اے اور بہار لوک جن شکتى پارٹى کے صدر ذاکر انور نے کہى۔
ذکر انور جو بہار اسمبلى ميں پارٹى کے ليڈر بھى ہيں،
نے کہا کہ مسلمانوں کے پچھڑنے کى واحد وجہ تعليم سے دورى ہے اور جب تک مسلمانوں حصول تعليم پر سب سے زيادہ توجہ نہيں ديں گے اس وقت ان سے پچھڑا پن دور نہيں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کى بات ہے کہ ہميں رہنمائى کے لئے آج دوسروں کا منہ ديکھنا پڑ رہا ہے جب کہ ہم رہنمائى کے لئے بھيجے گئے ہيں۔ اس استقباليہ تقريب کا انعقاد مدرسہ معہدالعلوم نے کيا تھا۔